Live Updates

قومی ترقی کیلئے تعمیراتی منصوبوں کا اہم کردار ہے ، اصل ترقی انسانی ترقی ہے ، حضور اکرم ؐ نے بھی تعلیم کے فروغ کو اہمیت دی ، ان کے تعلیم کو اہمیت دینے کی وجہ سے سات سو سال تک سائنس کی دُنیا میں سارے سائنسدان مسلمان ہی تھے ، ایشین ٹائیگرز فلپائن، سنگاپور ، ملیشیاء اور دیگر ممالک نے تب ترقی کی جب تعلیم پر توجہ دی گئی

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کاحیات آباد فلائی اوور " باب پشاور" کے افتتاح کے بعد منعقدہ تقریب سے خطاب

پیر 18 جنوری 2016 22:58

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جنوری۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ قومی ترقی کیلئے تعمیراتی منصوبوں کا بھی اہم کردار ہے تاہم اصل ترقی انسانی ترقی سے آتی ہے کیونکہ حضور اکرم ؐ نے بھی تعلیم کے فروغ کو اہمیت دی اور ان کی تعلیمی اہمیت کی وجہ سے سات سو سال تک سائنس کی دُنیا میں سارے سائنسدان مسلمان ہی تھے انہوں نے کہاکہ ایشین ٹائیگرز فلپائن، سنگاپور ، ملیشیاء اور دیگر ممالک نے تب ترقی کی جب انہوں نے تعلیم کے شعبے میں اپنے عوام پر پیسہ خرچ کیا اسی عزم کے نتیجے میں پی ٹی آئی کی حکومت اور وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے بھی صوبے میں سکولوں کی بہتری اور تعلیمی نظام کو آگے لے جانے کیلئے گراں قدر اقدامات شروع کئے ہیں۔

وہ پیر کوپشاور میں حیات آباد فلائی اوور " باب پشاور" کے افتتاح کے بعد منعقدہ تقریب سے اپنے خطاب کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

عمران خان نے پشاور شہر میں ٹریفک کی روانی کیلئے حیات آباد فلائی اوور " باب پشاور" کو انتہائی کم وقت میں مکمل کرنے پر صوبائی حکومت کو داد دیتے ہوئے کہا کہ اس عظیم منصوبے کو انتہائی کم وقت میں 5 مہینے کے قلیل عرصے میں تکمیل نے ثابت کر دیا ہے کہ فلائی اوورز اور انڈر پاسز صرف لاہو ر میں نہیں بلکہ ملک میں کہیں اور بھی بن سکتے ہیں اگر ارادہ ہو انہوں نے اقتصادی راہداری منصوبے میں وفاقی حکومت کی جانب سے خیبرپختونخوا حکومت کسی حق تلفی کے بارے میں کہا کہ اس عظیم منصوبے سے ملک کے غریب اور پسماندہ علاقے ترقی کے دھارے میں شامل ہو سکتے ہیں کیونکہ مغربی روٹ کے بننے سے خیبرپختونخوا اور بلوچستان ملک کے دوسرے حصوں کے ساتھ جڑ جاتے ہیں انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت کے دھوکے کا کسی کو علم نہیں تھا تاہم وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے بروقت مضبوط اقدام لیتے ہوئے صحیح قیادت کا ثبوت دیا جس پر وہ داد کے مستحق ہیں انہوں نے کہاکہ لیڈر کی دو خوبیاں نمایاں ہوتی ہیں ایک سچائی اور دوسرا انصاف کرنا مگر 28 مئی کو وزیراعظم کی جانب سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں مغربی روٹ کو سب سے پہلے بنانے کا وعدہ کیا گیا تھا تاہم اگر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا آواز نہ اُٹھاتے تو یہ صوبہ اس اہم منصوبے سے محروم رہ جاتا ۔

انہوں نے کہاکہ قومی ترقی کیلئے تعمیراتی منصوبوں کا بھی اہم کردار ہے تاہم اصل ترقی انسانی ترقی آتا ہے کیونکہ ہمارے پیغمبر اقدس نے بھی تعلیم کے فروغ کو اہمیت دی اور ان کی تعلیمی اہمیت کی وجہ سے سات سو سال تک سائنس کی دُنیا میں سارے سائنسدان مسلمان ہی تھے انہوں نے کہاکہ ایشین ٹائیگرز فلپائن، سنگاپور ، ملیشیاء اور دیگر ممالک نے تب ترقی کی جب انہوں نے تعلیم کے شعبے میں اپنے عوام پر پیسہ خرچ کیا اسی عزم کے نتیجے میں پی ٹی آئی کی حکومت اور وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے بھی صوبے میں سکولوں کی بہتری اور تعلیمی نظام کو آگے لے جانے کیلئے گراں قدر اقدامات شروع کئے ہیں انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں صحت کی بہترین سہولیات اور خدمات کی فراہمی کیلئے ہسپتالوں میں اصلاحات کئے تاہم عدالتی حکم امتنائی کے باعث اس میں دیر لگی وعدہ ہے کہ صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں وہ انتظام لائیں گے جس کا آئندہ چھ مہینوں میں واضح فرق نظر آئے گا جس میں پرائیوٹ سیکٹر کے بہترین ہسپتالوں سے بہتر علاج ہو گا جبکہ خیبرپختونخوا پولیس آج ملک کی مثالی پولیس بنی ہے جس کی اعلیٰ کارکردگی سے پشاور شہر میں کرائم ریٹ 60 فیصد ایک سال میں نیچے آرہا ہے انہوں نے کہاکہ ماحولیاتی تبدیلی سے بچنے اور صوبے کو سرسبز و شاداب بنانے کی غرض سے بلین ٹری سونامی کا منصوبہ شروع کیا ہے جس کی رو سے 2018 تک ایک ارب درخت لگائے جائیں اب تک ساڑھے گیارہ کروڑ لگائے گئے ہیں اور مارچ تک 25کروڑ مزید اُگائے جائیں گے جوکہ سارے ملک کیلئے ایک مثال ہو گا انہوں نے کہاکہ عنقریب پشاور سے ایسا شہر بنایا جائے گا جہاں پر بین الااقوامی سیاح سیرو تفریح کیلئے آئیں گے جس مرکز قلعہ بالا حصار بنایاجائے گا اور نمکمنڈی و قصہ خوانی بازار کو دوبارہ اپنی پرانی حسن و جمال بحال کیے جائینگے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات