کراچی گیمز منعقد کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے، کمشنر

پیر 18 جنوری 2016 22:30

کراچی ۔ 18 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 جنوری۔2016ء) کمشنر کراچی سید آصف حیدر شاہ نے پیر کو اسلامیہ کلب میں ایجوکیشن ٹرسٹ ناصرہ اسکول کے تعاون سے منعقد ہو نے والے 23 ویں وزیر اعلی میموریل ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔ ٹورنامنٹ تین روز جاری رہے گا۔ 40 اسکولوں کی 100 ٹیمیں ٹورنامنٹ میں شرکت کر رہی ہیں جبکہ تقریبا 500 کھلاڑی ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔

افتتاحی تقریب میں شہناز وزیر علی، ناصرہ اسکول کی انتظامیہ اور پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے عہدیدار اور دیگر بھی موجود تھے۔ کمشنر کراچی نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے انعقاد سے شہر میں مثبت اور صحت مند سرگرمیوں کو فروح دینے کی حکومت کی کوششوں میں مدد ملے گی، کراچی میں امن کو مستحکم کرنے کے لئے کھیلوں کا فروغ ضروری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ کراچی میں صفائی اور ٹرانسپورٹ سمیت مختلف شہری مسائل کے حل، تعلیم اور صحت کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی ترقی کے لئے ترجیحی کوششیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے نوجوانوں کو مثبت سر گرمیوں کو فروغ دینے اور ان کے لئے صحت مند سر گرمیوں کے مواقع فراہم کرنے کی حکومت کی کوششیں بار آور ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ دیگر نوجوانوں اور کھیلوں سے متعلق ادارے آگے بڑھیں اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنے کی کوششوں میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کی ترقی کے لئے کھیلوں سے متعلق تنظیموں اور اداروں کی ہر ممکنہ حو صلہ افزائی کی جائے گی۔

تقریب میں ایجوکیشن ٹرسٹ ناصرہ اسکول کی جانب سے کمشنر کراچی کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔ ٹورنامنٹ میں جو اسکول حصہ لے رہے ہیں ان میں آغا خان اسکولز، بحریہ ماڈل اسکولز، بیکن ہاؤس، آرمی پبلک اسکول، فاؤ نڈیشن پبلک اسکول، عثمان پبلک اسکول، دی سٹی اسکول کراچی پبلک اسکول، جنریشن اسکول اور دیگر شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :