حکومت اور اپوزیشن سندھ اسمبلی کا اجلاس پرامن ماحول میں چلانے کے لئے اپنے تعلقات بہتر کریں۔ اسپیکر آغا سراج درانی کی میڈیا سے گفتگو

پیر 18 جنوری 2016 22:30

کراچی ۔ 18 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 جنوری۔2016ء) سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن سندھ اسمبلی کا اجلاس پرامن ماحول میں چلانے کے لئے اپنے تعلقات بہتر کریں، اس سلسلے میں وہ ثالثی کا کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان جو تعاون کی فضا تھی، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ خراب ہوئی ہے، اس ماحول کو بہتر کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے سندھ اسمبلی میں لائیو کوریج کی اجازت دے رکھی ہے تاکہ لوگ دیکھ سکیں کہ منتخب ایوان میں کیا ہو رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :