کابل میں چار ملکی اتحاد کے نمائندوں کے اجلاس کا خیر مقدم کرتے ہیں، خطے سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے کوششیں خوش آئند ہیں، میاں افتخار حسین
پیر 18 جنوری 2016 22:22
پشاور۔18 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 جنوری۔2016ء) اے این پی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین نے کابل میں چار ملکی اتحاد کے نمائندوں کے اجلاس کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کا امن ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کے مستقل عمل سے مشروط ہے۔ اجلاس کے انعقاد سے یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ بعض واقعات کے باوجود مفاہمتی عمل کا سلسلہ جاری رہے گا اور اس میں چین اور امریکہ کی دلچسپی اور کوششوں کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔
باچا خان مرکز پشاور میں ایک وفد سے بات چیت کے دوران اُنہوں نے کہا کہ دہشتگردی اب بھی اس خطے کا سب سے بڑا مسئلہ ہے اور مشاہدے میں آیا ہے کہ دوطرفہ کارروائیوں کے باوجود دہشتگرد خطے میں پھر سے منظم ہونے لگے ہیں۔(جاری ہے)
ایسے میں یہ ضرورت مزید بڑھ جاتی ہے کہ پاکستان اور افغانستان ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس کے اعلامیے کے مطابق چین ، امریکہ اور دیگر اتحادیوں کے تعاون سے مفاہمتی عمل کو آگے بڑھائیں اور کراس بارڈر ٹیررازم کے خاتمے کیلئے ایک مشترکہ میکنیزم کے ذریعے انتہا پسندوں کا راستہ روکا جائے۔
کابل کے حالیہ اجلاس کے دوران پاکستان ، افغانستان ، چین اور امریکہ کا مشترکہ لائحہ عمل پر ایک بار پھر اتفاق ایک خوش آئند اقدام ہے اور اے این پی کو توقع ہے کہ اس عمل کو عملی اقدامات کے ذریعے آگے بڑھایا جائے گا تاکہ خطے سے دہشتگردی کے ناسور کا خاتمہ کیا جائے ۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کے اندر نیشنل ایکشن پلان کے فیصلوں کے مطابق تمام کالعدم اور انتہا پسند تنظیموں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں ناگزیر ہو چکی ہیں۔ توقع کی جانی چاہیے کہ ان عناصر کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی جنہوں نے پورے خطے کے امن کو برباد کرکے رکھ دیا ہے اور اب بھی ان کی سرگرمیاں جاری ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.