کراچی: سیکیورٹی اداروں کی کارروائی، سانحہ صفورا میں ملوث ملزم گرفتار

پیر 18 جنوری 2016 22:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جنوری۔2016ء)سانحہ صفورا میں ملوث ملزم کو سیکیورٹی اداروں نے کراچی سے زخمی حالت گرفتار کرلیا۔ ملزم سانحہ صفورا سمیت دہشت گردی کی دیگر وارداتوں میں ملوث ہے۔ کراچی کے علاقے ڈیفنس سے رینجرز نے کالعدم تنظیم کو اسلحہ فراہم کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ذرائع کے مطابق عبد اﷲ منصوری کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے زخمی حالت میں گرفتار کیا۔

عبداﷲ منصوری نے الاظہر گارڈن کی بس کو روکا اور کلاشنکوف سے فائرنگ کی تھی۔ ملزم نے دو ہزار پندرہ میں فقیر کالونی میں رینجرز پر دستی بم سے حملہ کیا۔ اورنگی ٹان میں رینجرز آپریشن کے دوران خودکش حملہ ہوا جہاں سے عبد اﷲ منصوری فرار ہوگیا۔ آپریشن کے دوران رینجرز نے مکان سے خودکش جیکٹ اور بارودی مواد برآمد کیا تھا۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم اورنگی ٹان میں رینجرز پر دستی بم حملوں میں بھی ملوث ہے۔

عبد اﷲ منصوری نے سرکاری تنصیبات اور عوامی اجتماعات پر دہشت گردی کا منصوبہ بنا رکھا تھا۔ اب تک نے عبد اﷲ منصوری عرف مستری پھٹان کی تصویر حاصل کرلی ہے۔دوسری جانب ترجمان رینجرز کے مطابق ڈی ایچ اے میں کارروائی کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان اسلحے کی سپلائی میں ملوث ہیں اور کالعدم علیحدگی پسند تنظیم کے ملزمان ان سے اسلحہ کی خریداری کرتے تھے۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔