فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کراچی کا قحط سے متاثرہ تھرپارکر میں دوروزہ فری میڈیکل کیمپ

1800افراد کا علاج معالجہ، 12رکنی میڈیکل ٹیم نے مٹھی میں خدمات پیش کیں،لاکھوں روپے کیں ادویات بھی مفت تقسیم کی گئیں

پیر 18 جنوری 2016 22:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جنوری۔2016ء) فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کراچی کا قحط سے متاثرہ تھرپارکر میں دوروزہ فری میڈیکل کیمپ ،1800 افراد کا علاج معالجہ، 12رکنی میڈیکل ٹیم نے مٹھی میں خدمات پیش کیں،لاکھوں روپے کیں ادویات بھی مفت تقسیم کی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کراچی کی جانب سے متاثرین تھر کے لیے خدمات کا سلسلہ جاری ہے۔

کراچی کے ڈاکٹرز نے مٹھی میں 16 اور 17 جنوری کو فری میڈیکل کیمپ لگایا۔

(جاری ہے)

جس میں 1800 سے زائدمریضوں کا علاج ومعالجہ کیا گیا ۔اس موقع پر کراچی سے جانے والے وفد نے ڈسٹرکٹ ہسپتال مٹھی کا دورہ بھی کیا اور زیر علاج بچوں میں تحائف اور خوارک کے پیکٹس بھی تقسیم کیے ۔ اس حوالے سے فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے وائس چیئر مین شاھد محمود کا کہنا تھا کہ تھری عوام کے لیے فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کئی برس سے کوشاں ہے ۔ تھر کا بنیادی مسئلہ صاف پانی کی عدم فراہمی اور غذائی قلت ہے۔ اگر ان مسائل کوختم کرنے کے بڑے پیمانے پر کوشش کی جائے تو شرح اموات میں کمی آسکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :