عمران خان جانے انجانے میں شہبازشریف کی شاگردی کر رہے ہیں‘زعیم قادری
عوام کی سہولت کے لئے پلوں اور سڑکوں پر تنقید کرنے والے آج شہبازشریف کی تقلید کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں تحریک انصاف کے رہنما چاہیں تو مشورہ اور رہنمائی فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں‘رکن پنجاب اسمبلی
پیر 18 جنوری 2016 22:11
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جنوری۔2016ء ) پنجاب اسمبلی کے رکن سیدزعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ عوام کی سہولت کے لئے بنائے گئے پلوں اور سڑکوں پر تنقید کرنے والے آج شہبازشریف کی تقلید کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔ عمران خان جانے انجانے میں شہبازشریف کی شاگردی کر رہے ہیں۔ سیدزعیم حسین قادری نے عمران خان کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سڑکوں‘ پلوں اور فلائی اوورز بنانے پر تنقید کرنے والے آج ایک چھوٹے سے منصوبے پر اترا رہے ہیں۔
حالانکہ سڑکیں‘ پل‘ فلائی اوور‘ انڈرپاس اور دیگر تعمیرات عوام کی ضرورت اور سہولت کو مدنظر رکھ کر بنائے جاتے ہیں۔ ان کی تعمیرات پر تنقید بیمار ذہنیت کی عکاسی کرتی ہے۔ جو لوگ سڑکیں اور پل بنانے پر تنقید کیا کرتے تھے آج خود یہی کام کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں کیونکہ یہی وقت کی ضرورت ہے۔(جاری ہے)
اس سلسلے میں تحریک انصاف کے رہنما شہبازشریف سے رہنمائی اور مشورہ حاصل کر سکتے ہیں۔
سیدزعیم حسین قادری نے کہا کہ حکومت پنجاب ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ دیہی سڑکوں کی تعمیرو مرمت کا میگاپراجیکٹ شروع کر چکی ہے جس کے تحت صوبہ بھر کے دیہات میں سڑکوں کی تعمیر‘ مرمت اور کشادگی کی جائے گی۔ جس سے نہ صرف دیہات میں رہنے والے عوام کوآمدورفت میں سہولت ہو گی بلکہ کھیت سے منڈی تک آسان رسائی سے پیداوار کی بہتر قیمت وصول ہو گی اور پھلوں و سبزیوں کا معیار بھی بہتر ہو گا۔ سیدزعیم حسین قادری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوامی ضروریات کے تحت تعمیرو ترقی کے پروگرام پر عمل پیرا ہے۔ پروگرام کی کامیابی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ مخالفین بھی اس کی تقلید کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.