قومی اسمبلی ، شیریں مزاری کو رم کی نشاندہی کے ذریعے اجلاس کی کاروائی معطل نہ کروا سکیں،سپیکرکے گنتی کرانے پر کورم پورا نکلا

پیر 18 جنوری 2016 22:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جنوری۔2016ء) قومی اسمبلی میں پیر کو پی ٹی آئی کی شیریں مزاری کو رم کی نشاندہی کے ذریعے اجلاس کی کاروائی میں تعطل پیدا نہ کر سکیں ۔سپیکرکے گنتی کرانے پر کورم پورا نکلا ۔

(جاری ہے)

پیر کو ایوان میں اہم قانون سازی سے قبل پی ٹی آئی کی شریں مزاری نے کورم کی نشاندہی کر دی جس پر لابیوں میں گپ شپ کرنے اور راہداریوں میں گھومنے والے ارکان کی دوڑیں لگ گئیں ۔تا ہم گنتی کا عمل مکمل ہونے تک درجنوں حکومتی ارکان ایوان میں پہنچ گئے جس سے حکومت کو رم ٹوٹنے کی شرمندگی سے بچ گئی۔ سپیکر نے کورم پورا ہونے کا اعلان کیا تو حکومتی ارکان نے ڈیسک بجا کر خوشی کا اظہار کیا

متعلقہ عنوان :