وزیر دفاع خواجہ آصف (کل )قومی سلامتی اور ایران سعودی عرب تنازعہ پر قومی اسمبلی میں پالیسی بیان دیں گے

پیر 18 جنوری 2016 22:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جنوری۔2016ء) وزیر دفاع خواجہ آصف کل (بدھ) کو قومی سلامتی اور ایران سعودی عرب تنازعہ پر قومی اسمبلی میں پالیسی بیان دیں گے۔پاکستان کے 34ملکی اتحاد میں شمولیت بارے بھی ایوان کو آگاہ کرینگے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیردفاع خواجہ محمد آصف کل (بدھ) کو قومی سلامتی امور اور ایران سعودی تنازع مین پاکستان کے کردار کے حوالے سے اور پاکستان کی 34ملکی اتحاد بارے قومی اسمبلی میں پالیسی بیان دیں گے۔اپوزیشن کے بار بار احتجاج کی وجہ سے وزیر دفاع اسمبلی اجلاس میں مکمل بریفنگ دیں گے