اسلام آباد کے 2ہزار ڈیلی ویجز اساتذہ کی بحالی کیلئے اقدامات کئے جائیں گے ، حکومت نے کمیٹی سے جلد سفارشات مکمل کرنے کی درخواست کی ہے ، وزارت خزانہ نے ان اساتذہ کی تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے 16کروڑ روپے جاری کردیئے ہیں وزیر مملکت دارالحکومتی انتظام طارق فضل چوہدری کا قومی اسمبلی میں اسد عمر اور دیگر ارکان کے نکتہ اعتراض کا جواب

پیر 18 جنوری 2016 22:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جنوری۔2016ء) قومی اسمبلی میں وزیر مملکت برائے دارالحکومتی انتظام ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے ایوان کو یقین دلایا ہے کہ اسلام آباد کے 2ہزار ڈیلی ویجز اساتذہ کو ہائی کورٹ کی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں بحال کر نے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے ، حکومت نے کمیٹی سے جلد سفارشات مکمل کرنے کی بھی درخواست کی ہے ، وزارت خزانہ نے ان ٹیچرز کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے 16کروڑ روپے کے فنڈز جاری کئے ہیں ۔

پیر کو وزیر مملکت ایوان میں اسد عمر اور دیگر ارکان کے نکتہ اعتراض کا جواب دے رہے تھے ۔ اس موقع پر شیریں مزاری، عارف علوی، شیخ صلاح الدین ،اسد عمر ، ریحان ہاشمی، عائشہ گل لئی، عبدالرشید گوڈیل ، شیر اکبر خان ، نعیمہ کشورودیگر نے اپنے حلقوں اور اہم قومی نوعیت کے ایشوز پر ایوان کی توجہ مبذول کرائی ۔

(جاری ہے)

شیریں مزاری نے کہا کہ چوہدری نثار نے ایوان میں کہا تھا کہ لال مسجد کے مولوی عبدالعزیز کے خلاف ایف آئی آر نہ ہونے کی وجہ سے کاروائی نہیں کی جا رہی ، سول سوسائٹی نے تمام ایم این ایز کو مولوی عبدالعزیز کے خلاف درج 2ایف آئی آرز کے باوجود کیوں ان کے خلاف کاروائی نہیں کیا جا رہی ۔

شفقت محمود نے کہا کہ بنگلہ دیش کے ساتھ تعلقات خراب ہو رہے ہیں ، حکومت ایوان کو حقائق سے آگاہ کرے۔ جمشید دستی نے کہا کہ بھارت میں پٹھانکوٹ کے واقعہ کے بعد مولوی مسعود اظہر کو گرفتار کیا گیا، انکی گرفتاری کی مذمت کرتا ہوں وہ مجاہد الاسلام ہیں ،انہوں نے کشمیر کے لئے قربانیاں دیں ۔ حکومت بتائے مولانا مسعود اظہر کو کیوں گرفتار کیاگیا ۔

شیخ صلاح الدین نے کہا کہ میری بحث میں منی بحث کی نفی کی جاتی ہے پھر 42ارب کے ٹیکس لگائے ۔76ارب کی مزید اطلاعات ہیں ۔حکومت وضاحت کر ے ۔ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ایف 16 پر ہماری درخواست امریکہ پھر لیت و لعل کے کا م سے رہا ہے ۔وزیر دفاع ایوان کو آگاہ کب کریں گے ۔خواجہ آصف نے کہا کہ ایف16کی ترسیل پر پیش رفت جاری ہے ۔ اسد عمر نے کہا کہ ڈی چوک میں 2ماہ سے ٹیچرز احتجاج کر ہرے ہیں اس کا مسئلہ حل کیا جائے ۔

ریحان ہاشمی نے کہا کہ پیمرا کو چاہیئے کہ وہ نیوز چینلز پر مشرقی اقدار کے خلاف پروگرام روکے ۔شراب کے اشتہارات چلائے جا رہے ہیں ۔مولوی امیر زمان نے کہا کہ تونسہ توشکی روڈ جلد مکمل کی جائے ، عائشہ گل لئی نے کہا کہ افغانستان میں پاکستان کے لئے نفرت پائی جاتی ہے جبکہ بھارت افغان عوام کی ہمدردیاں حاصل کر رہا ہے حکومت عوامی سطح پرحمایت حاصل کرنے کے لئے اقدامات کرے۔

عبدالرشید گوڈیل نے کہا کہ 2011میں وزیراعظم گیلانی نے اس ایوان میں سرائیکی صوبہ بنانے کا اعلان کیا تھا جس پر آج تک عمل نہیں ہوا۔اگر نئے صوبے نہیں بنائے گئے تو چھوٹے صوبوں میں احساس محرومی پیدا ہو گا ۔نئے صوبوں اور مردم شماری پر ایوان میں بحث کرائی جائے ۔ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ڈیلی ویجز کے ٹیچرز کا معاملہ اہم ہے ۔ ہر فورم پر انکی آواز اٹھائی ،وزارت سنبھالنے کے بعد ان سے ملاقات کی اور 4ماہ کی تنخواہ ادا کروائی ۔

14کروڑ روپے ادا کئے گئے ۔ جون 2016تک انکی تنخواہیں حاصل کر لی ہیں ۔تمام پرنسپلز کو روزانہ اجرت والے ٹیچرز کی حاضری یقینی بنانے کے لئے کہا گیا ۔یہ 2ہزار ٹیچرز ہیں یہ پی پی پی کے دور میں بھرتی کئے گئے ۔ ایف پی ایس سی کے ذریعے بھرتی نہیں کیا گیا۔یہ ہائی کورٹ میں گئے ہائی کورٹ نے کمیٹی بنائی ہے ۔کمیٹی کی سفارشات وزارت کو موصول ہونے پر عمل کیا جائے گا ۔ شیر اکبر خان نے کہا کہ ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ کا بحران ہے ۔ ثریا اصغر نے کہا کہ سوائن فلو تیزی سے پھیل رہا ہے حکومت رضاعی تدابیر کے لئے آگاہی مہم چلائے ۔ نعیمہ کشور نے کہا کہ کے پی کے کا گیس کوٹہ کم کرنے کی تجویز غور ہے صوبے میں اس سے مسائل ہونگے