اقتصادی راہداری منصوبے کے بعد پاک چین تعلقات کو نئی جہت ملی ہے،صدرممنون حسین

صدر کی جانب سے پاک چین فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کے وفد کے سربراہ شاذو کانگ اور دیگر ارکان کے اعزاز میں عشائیہ دیاگیا

پیر 18 جنوری 2016 22:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جنوری۔2016ء) صدرمملکت ممنون حسین نے کہاہے کہ اقتصادی راہداری منصوبے کے بعد پاک چین تعلقات کو نئی جہت ملی ہے،قومی معیشت کا احیاء حکومت پاکستان کی بنیادی حکمت عملی ہے،بیرونی سرمایہ کاری کے لیے ہماری لبرل پالیسی پورے خطے میں بے مثال ہے،حکومت پاکستان کی اقتصادی پالیسیاں قومی معیشت کے استحکام کا سبب بن رہی ہیں۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے پاک چائنا فرینڈ شپ ایسوسی این کے وفد کی ایوانِ صدر میں ملاقات کے دوران کیا۔صدر مملکت ممنون حسین کی جانب سے پاک چین فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کے وفد کے سربراہ شاذو کانگ اور دیگر ارکان کے اعزاز میں عشائیہ دیاگیا صدرمملکت ممنون حسین نے کہاکہ اقتصادی راہداری منصوبے کے بعد پاک چین تعلقات کو نئی جہت ملی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کے نجی شعبے نے بھی اقتصادی راہداری منصوبے میں غیر معمولی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

صدرممنون حسین نے کہاکہ قومی معیشت کا احیاء حکومت پاکستان کی بنیادی حکمت عملی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بیرونی سرمایہ کاری کے لیے ہماری لبرل پالیسی پورے خطے میں بے مثال ہے۔ صدر مملکت ممنون حسین نے کہاکہ پاک چین اقتصادی تعلقات میں نجی شعبے کا کردار بہت اہم ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان کی اقتصادی پالیسیاں قومی معیشت کے استحکام کا سبب بن رہی ہیں۔ صدر مملکت ممنون حسین نے کہاکہ نجی شعبے کا کردار میں اضافے پر دونوں ممالک یقین رکھتے ہیں جو قابل قدر پہلو ہے۔

متعلقہ عنوان :