Live Updates

باراک اوباما اپنے کام سے کام رکھیں، ان سے امریکہ سنبھالا نہیں جا رہا ،اس کو 10ہزار میل دور پاکستان کی فکر کھائے جا رہی ہے

تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا امریکی صدر کے پاکستان بارے بیان پر ردعمل کااظہار

پیر 18 جنوری 2016 21:58

باراک اوباما اپنے کام سے کام رکھیں، ان سے امریکہ سنبھالا نہیں جا رہا ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جنوری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے امریکی صدر باراک اوبامہ کے پاکستان بارے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ باراک اوباماہ اپنے کام سے کام رکھیں، ان سے امریکہ سنبھالا نہیں جا رہا اور 10ہزار میل دور پاکستان کی فکر کھائے جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنماء اسد عمر نے کہاکہ مانتے ہیں کہ پاکستان میں اس وقت حالات ٹھیک نہیں، پاکستان دہشت گردی سمیت کئی مسائل کا شکار ہے لیکن یہ نہیں کہا جا سکتا کہ پاکستان ہمیشہ ہی ایسے رہے گا۔

انہوں نے امریکی صدر کے بارے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہاکہ باراک اوباماہ اپنے کام سے کام رکھیں، ان سے امریکہ سنبھالا نہیں جا رہا اور 10ہزار میل دور پاکستان کی فکر کھائے جا رہی ہے

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات