قومی اسمبلی ، قائمہ کمیٹی پٹرولیم اور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سمیت قائمہ کمیٹیوں کی 3رپورٹس ایوان میں پیش

پیر 18 جنوری 2016 21:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جنوری۔2016ء) قومی اسمبلی میں قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل اور قائمہ کمیٹی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سمیت قائمہ کمیٹیوں کی 3رپورٹس ایوان میں پیش کر دی گئیں۔

(جاری ہے)

پیر کو قائمہ کمیٹی برائے حکومتی یقین دہانیاں کے چیئرمین افضل کھوکھرنے کمیٹی کی جنوری 2015 تا جون 2015بارے کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کی، طاہر بشیر چوہدری کی عدم موجودگی میں فوزیہ بشیر ممبر قائمہ کمیٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی رپورٹ براے جنوری 2015 تا جون 2015 کی رپورٹ ایوان میں پیش کی۔

قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل کے چیئرمین چوہدری بلال احمد ورک کی عدم موجودگی میں کمیٹی کی رپورٹ کمیٹی کی ممبر شہزادی عمر زادی ٹوانہ نے ایوان میں پیش کی۔