قومی اسمبلی نے انکم ٹیکس خواتین ترامیم کے 2الگ الگ بل اتفاق رائے سے منظور کرلئے ، ٹیکس ایمنسٹی بل 2016 موخر

پیر 18 جنوری 2016 21:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جنوری۔2016ء) قومی اسمبلی نے انکم ٹیکس خواتین ترامیم کے 2الگ الگ بل اتفاق رائے سے منظور کرلئے جبکہ ٹیکس ایمنسٹی بل 2016( کل )بدھ تک موخر کر لیا گیا۔ پیر کو وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زاہد حامدنے محصول آمدنی آرڈیننس 2001ء میں مزید ترمیم کا بل محصول آمدن ترمیمی بل 2015قائمہ کمیٹی کے منظور کردہ صورت میں ایوانمیں منظوری کیلئے پیش کیا جسے ایوان نے اتفاق رائے سے منظور کرلیا۔

(جاری ہے)

بعد ازاں زاہد حامد نے محصول آمدنی آرڈیننس 2001ء میں مزید ترمیم کا ایک بل پیش کیا اسے بھی ایوان نذے اتفاق رائے سے منظور کرلیا، دونوں بلوں میں اپوزیشن کی طرف سے کوئی ترمیم پیش نہیں کی، نہ ہی اپوزیشن کے کسی رکن نے بل پر رائے شماری میں مخالفانہ ووٹ ڈالا، کالا دھن ظاہرہ کرنذے پر ٹیکس ایمنسٹی بارے محصول آمدن ترمیمی بل 2016ء اپوزیشن سے مشاورت اور اتفاق رائے پیدا کرنے کیلئے بدھ تک کیلئے ملتوی کر دیا گیا، سپیکر کے استفسار پر زاہد حامد نے کہا کہ یہ بل اپوزیشن کے ساتھ مشورے اور اتفاق رائے کیلئے موخر کیا جا رہا ہے، قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ، ایم کیو ایم کے عبدالرشید گوڈیل اور پی ٹی آئی کے شاہ محمود قریشی نے اتفاق رائے کیلئے بل موخر کرنے کے فیصلے کی ستائش کی

متعلقہ عنوان :