آفیسرز ہاؤسنگ سکیم کری روڈ اسلام آباد پرکام 2سال تک بند رہا ، ڈیڑھ سال میں انفراسٹرکچر بنادیا ، میری وزارت کی کارکردگی بہتر ہے ،گزشتہ ڈیڑھ سال میں 5000فلیٹس بنواکر افتتاح کیا

وفاقی وزیرہاؤسنگ اینڈ ورکس اکرم درانی کاسینیٹ میں سینیٹراعظم سواتی کی قرارداد پر بحث سمیٹتے ہوئے اظہار خیال

پیر 18 جنوری 2016 21:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جنوری۔2016ء) وفاقی وزیرہاؤسنگ اینڈ ورکس اکرم درانی نے کہا ہے کہ آفیسرز ہاؤسنگ سکیم کری روڈ اسلام آباد پرکام 2سال کا بند رہا ، ڈیڑھ سال میں انفراسٹرکچر بن گیا ہے، گزشتہ ڈیڑھ سال میں جب سے وزارت کا چارج سنبھالا ہے، وزارت ہاؤسنگ کی کارکردگی جب سے وزارت بنی ہے اس سے بہتر ہے ، جب سے وزارت بنی ہے پورے ملک میں 5000فلیٹس بنائے جبکہ ڈیڑھ سال کے عرصہ میں 5000فلیٹس کا افتتاح کیا ۔

وہ پیر کو سینیٹ کے اجلاس میں سینٹر اعظم خان سواتی کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد پر بحث سمیٹ رہے تھے ۔سینیٹر اعظم خان سواتی نے کہا کہ کری روڈ اسلام آباد میں واقعہ آفیسرز ہاؤسنگ سکیم اب تک گراؤنڈ ورک کیا گیا ہے اور اب تک تعمیر نہیں شروع کی گئی ۔

(جاری ہے)

اکرام درانہ نے کہا کہ کری روڈ پر آفیسرز ہاؤسنگ منصوبہ 2009میں لانچ ہو ااور 2012میں اس پر کام شروع ہوا اور 2سال بند ہوا ۔

وزارت سنبھالتے ہی ایک ہی دن میں مسئلہ حل کیا ۔ ڈیڑھ سال میں انفراسٹرکچر بن گیا۔ وزارت کی کارکردگی کے حوالے سے سپیکر کو درخواست کی کہ میں اپنی کارکردگی ایوان میں پیش کروں اور سینیٹ میں بھی پیش کروں گا ۔جب سے وزارت بنی ہے پورے ملک میں 5000 فلیٹ کا افتتاح کیا ہے ۔ سیکٹر I-12 میں 3200 فلیٹ کا افتتاح کیا ہے ۔ لاہور اور دیگر علاقوں میں فلیٹس کا افتتاح کیا ہے ۔

جب چارج لیا تو بہارہ کہو میں ایک منصوبہ تھا اور وہ بھی متنازعہ تھا 3200کنال میں سے 2400پلاٹ مل رہے تھے ۔ بہارہ کہو کا مسئلہ حل کر دیا گیا ہے ۔ 10600کنال F-14اورF-16میں زمین حاصل کی ۔H-17میں 6000کنال پر ایک ایم او یو پر دستخط کئے ہیں ۔ ممبر شپ پر بھی اصلاحات کئے اور سنیارٹی کی بنیاد پر درخواستیں لے رہے ہیں ۔کری روڈ میں آج پلاٹ پر 25سے30لاکھ قیمت بڑھ گئی ہے ۔ میں ایوان میں ثابت کروں گا کہ ڈیڑھ سال میں جتنا کام ہوا اتنا جب سے وزارت بنی ہے اس دوران نہیں ہو

متعلقہ عنوان :