ایس ای سی پی اور ایف آئی اے کی مشترکہ ٹاسک فورس قائم

پیر 18 جنوری 2016 21:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جنوری۔2016ء) وفاقی وزیر داخلہ کے حکم پر کیپیٹل مارکیٹ کے معاملات میں باہمی تعاون اور معاونت کے لئے سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان اور فیڈرل انوسٹی گیشن اتھارٹی کی مشترکہ ٹاسک فورس قائم کر دی گئی ہے۔ یہ ٹاسک فورس دونوں اداروں کے مابین کیپیٹل مارکیٹ کے حساس معاملات پر کورآرڈینیشن کرے گی۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے کی جانب سے کیپیٹل مارکیٹ میں کسی بھی قسم کا ایکشن لینے سے قبل، مشترکہ ٹاسک فورس کے پلیٹ فارم پر آپس میں معاونت کی جائے گی۔ ایس ای سی پی اور ایف آئی اے کی مشترکہ ٹاسک فورس کا پہلا اجلاس ۱۹ جنوری بروز منگل ایف آئی اے کے ہیڈ کوارٹرز واقع اسلام آباد میں ہو گا۔ فونوں اداروں کی جانب سے ٹاسک فورس کے لیے ممبران کی تعیناتی کر دی گئی ہے۔ ایس ای سی پی کے چیئر مین ظفر حجازی کا کہنا ہے کہ دونوں اداروں کی مشترکہ ٹاسک فورس کا قیام سرمایہ کاروں کے تحفظ اور کیپیٹل مارکیٹ میں اعتماد پیدا کرنے کا باعث ہو گی۔

متعلقہ عنوان :