ملازمین مستقل نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست پر چیئرمین سی ڈی اے و دیگر کو نوٹس جاری، دو ہفتوں میں جواب طلب

پیر 18 جنوری 2016 21:55

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جنوری۔2016ء ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ملازمین مستقل نہ کرنے پر دائر توہین عدالت کی درخواست پر سی ڈی اے کے چیئرمین اور ڈائریکٹر ایچ آر کو نوٹس جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا ہے۔ وقاص سعید وغیرہ کی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواست کی سماعت پیر کو عدالت عالیہ کے جسٹس نور الحق این قریشی نے کی۔

(جاری ہے)

سماعت کے موقع پر درخواست گزاروں کے وکلاء نے موقف اپنایا کہ عدالت نے دو ماہ قبل کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کا حکم دیا تھا لیکن ابھی تک عدالتی فیصلے پر عمل نہیں کیا گیا جو توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے لہٰذا فریقین کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔ درخواست گزاروں کے وکلاء کے ابتدائی دلائل سننے کے بعد فاضل عدالت نے مذکورہ حکم جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :