نبی کریم ؐکی تعلیمات پر عمل کر کے فلاح و کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے ، ڈاکٹر ظفر اقبال جلالی

پیر 18 جنوری 2016 21:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جنوری۔2016ء ) جشن عید میلاد النبی ؐ کے سلسلے میں ایک عظیم الشان جلسہ میلاد مصطفی ؐمرکزی جامع مسجد آفاق محلہ گلی تلہاڑ اسلام آباد میں زیر نگرانی علامہ آصف حبیب قریشی خطیب جامع مسجد ھذا منعقد ہوا،جس کی صدارت اسلام آبا د علماء کونسل انٹرنیشنل کے چیئرمین ڈاکٹر محمد ظفر اقبال جلالی نے کی جبکہ خطاب علامہ عمر حسن رازی(لہتراڑ)اور مفتی محمد اقبال قادری فاضل جامعہ اسلام آباد نے کیا، جلسہ میں علاقہ بھر سے کثیر تعداد میں عوام الناس نے شرکت کی ، خطبہ صدارت دیتے ہوئے ڈاکٹر محمد ظفر اقبال جلالی نے کہاکہ نبی کریم ؐکی تعلیمات پر عمل کر کے فلاح و کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے ، اہل اسلام جس دن سے پیغامِ مصطفی پر عمل کریں گے اس دن سے فلاح و کامیابی ان کا مقدر بن جائے گی، تعلیمات مصطفی کے ذریعے نوجوان نسل کو بے راہ روی سے بچایا جاسکتا ہے ،پاکستان کامقدر نظام مصطفیؐ کا نفاذ ہے ،قانون ناموس رسالت کیخلاف سازشیں کرنے والے دونوں جہانوں میں رسوا ہونگے،جلسہ کے آخر میں ملک و ملت کی سلامتی اور غازی ناموس رسالت غازی ملک ممتاز حسین قادری کی رہائی کے لئے خصوصی دعا کی گئی، جلسہ میں علامہ محمد عرفان جلالی، قاری عزیرالرحمن ، علامہ رفاقت علی جلالی۔