پاک چین اقتصادی راہداری سے پورے ملک کو فائدہ ہوگا،سردار مہتاب احمد خان

پیر 18 جنوری 2016 21:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جنوری۔2016ء ) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما ویوسی 41اسلام آبادسے نومنتخب چیئرمین سردار مہتاب احمد خان نے کہاہے کہ اکنامک کاریڈور پاکستان کیلئے بیش قیمت تحفہ ہے اس سے پورے پاکستان کو فائدہ ہوگا،قومی اہمیت کے اس منصوبے میں تمام سیاسی جماعتوں کو حکومت کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم میاں نوازشریف کی قیادت میں پاکستان سے غربت،جہالت او ر بیروزگاری کے اندھیرے دور ہونگے اور اپنی آنے والی نسلوں کو خوشحال پاکستان دیں گے،وزیراعظم میاں نوازشریف تمام تر رکاوٹوں کے نتیجے میں اپنے قیمتی وقت کے ضیاع کے باوجود روشن اور پرامن پاکستان کی تکمیل کیلئے کوشاں ہیں۔

اپنے بیان میں سردار مہتاب احمد خان نے مزید کہاکہ عوامی خدمت پاکستان مسلم لیگ(ن)کی حکومت کا طرہ امتیازہے،پاکستان مسلم لیگ(نْ)کی حکومت نے ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہوں پر گامزن کردیا ہے،وزیراعظم میاں نوازشریف نے ملک سے مسائل کے خاتمہ کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھا رکھے ہیں۔

(جاری ہے)

مسلم لیگی رہنما نے کہاکہ وزیراعظم میاں نوازشریف کی مثبت پالیسیوں کی بدولت ملک ترقی کے مراحل میں داخل ہوچکا ہے،پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت کامیابی کے ساتھ اپنے دوراقتدار کے پانچ سال مکمل کرے گی۔

سردارمہتاب احمد خان نے کہاکہ وزیراعظم میاں نوازشریف نے عام انتخابات سے قبل جو وعدے کئے ان کو پورا کرنے کی کوشش کررہے ہیں،حکومت اپنی مدت پوری ہونے سے پہلے ملک کو درپیش مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے،پاکستان بہت جلد دنیا کی عظیم معاشی قوتوں میں شامل ہوجائے گا۔

متعلقہ عنوان :