ایران پر اقتصادی پابندیاں ہٹنے کے باعث مقامی مارکیٹیوں میں ایرانی ڈالر کی قدر میں اضافہ

muhammad ali محمد علی پیر 18 جنوری 2016 21:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 18 جنوری 2016ء) ایران پر اقتصادی پابندیاں ہٹنے کے باعث مقامی مارکیٹیوں میں ایرانی ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق امریکا اور یورپ کی جانب سے ایران پر اقتصادی پابندیاں ہٹائے جانے کے بعد سے دنیا بھر میں ایرانی کرنسی کی قدر میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ عالمی مارکیٹوں میں ایرانی کرنسی کی قدر میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی ایرانی کرنسی کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اس حوالے سے ملک کے کئی کرنسی ڈیلرز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آج ملک میں بڑی تعداد میں ایرانی کرنسی نے کاروبار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :