ایران پر اقتصادی پابندیاں ہٹنے کے بعد خلیجی ممالک کی اسٹاک مارکیٹیں شدید مندی کا شکار ہو گئیں

muhammad ali محمد علی پیر 18 جنوری 2016 21:40

ایران پر اقتصادی پابندیاں ہٹنے کے بعد خلیجی ممالک کی اسٹاک مارکیٹیں ..

دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 18 جنوری 2016ء) ایران پر اقتصادی پابندیاں ہٹنے کے بعد خلیجی ممالک کی اسٹاک مارکیٹیں شدید مندی کا شکار ہو گئی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق امریکا اور یورپ کی جانب سے ایران پر اقتصادی پابندیاں ہٹائے جانے کے بعد خلیجی ممالک کی اسٹاک مارکیٹیں شدید مندی کا شکار ہو گئی ہیں۔ اقتصادی پابندیاں ہٹنے کے بعد ایران نے تیل کی پیداوار میں بھی اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی فی بیرل قیمت 28 ڈالر سے بھی نیچے آ گئی ہے۔ اس تمام صورتحال نے خلیجی ممالک کی اسٹاک مارکیٹوں پر شدید اثر ڈالا ہے جس کے بعد آج کئی کاروباری افراد کے کروڑوں ریال اور درہم ڈوب گئے۔

متعلقہ عنوان :