سینیٹ ، تیل اور گیس کے نئے ذخائر کی تلاش کے لئے موثر اقدامات اور وفاقی دارالحکومت کے سرکاری ہسپتالوں میں تمام شعبوں میں خواتین عملہ تعینات کرنے کے حوالے سے قراردادیں متفقہ طور پر منظور

پیر 18 جنوری 2016 20:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جنوری۔2016ء) سینیٹ میں ملک میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر کی تلاش کے لئے موثر اقدامات اور وفاقی دارالحکومت کے سرکاری ہسپتالوں میں گائناکالوجی ،بریسٹ کینسراور میموگرام سمیت تمام شعبوں میں خواتین عملہ تعینات کرنے کے حوالے سے قراردادیں متفقہ طور پر منظور کرلی گئیں ۔

(جاری ہے)

پیر کو سینٹ کے اجلاس میں ایم کیو ایم کے سینیٹر کرنل ریٹائر سید طاہر حسین مشہدی نے قرارداد پیش کی کہ وفاقی دارلحکومت کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں گائناکالوجی ،بریسٹ کینسراور میموگرام سمیت تمام شعبوں میں خواتین عملے کو تعینات کرنے کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں۔

قرارداد پر رائے شماری کے بعد چئیرمین سینٹ میاں رضاربانی نے قراداد متفقہ طور پر منظور کرلی ۔ ایم کیو ایم کے سینیٹر کرنل ریٹائر سید طاہر حسین مشہدی نے ایوان میں دوسری قرارداد پیش کی حکومت ملک میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر کی تلاش کیلئے موثر اقدامات اٹھائے ۔قرارداد پر رائے شماری کے بعد چئیرمین سینٹ میاں رضاربانی نے قراداد متفقہ طور پر منظور کرلی ۔ (خ م+رڈ)

متعلقہ عنوان :