مقبول ترین میسجنگ میسنجر واٹس ایپ کا اپنی سالانہ فیس ختم کرنے کا اعلان

صارفین سے سالانہ بنیادوں پر وصول کی جانیوالی ایک ڈالر فیس آئندہ نہیں لی جائیگی،بانی جان کوم کی پریس کانفرنس

پیر 18 جنوری 2016 20:44

مقبول ترین میسجنگ میسنجر واٹس ایپ کا اپنی سالانہ فیس ختم کرنے کا اعلان

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جنوری۔2016ء) مقبول ترین میسجنگ میسنجر واٹس ایپ نے اپنی سالانہ فیس ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔خیال رہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے صارفین سے سالانہ بنیادوں پر فیس لی جاتی ہے جو ایک ڈالر ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس میسنجر کے بانی جان کوم نے ایک کانفرنس کے دوران انکشاف کیا کہ اس سروس کی سالانہ فیس کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایک ڈالر ویسے تو کوئی خاص نہیں مگر یہ چیز متعدد افراد کو یہ سروس استعمال کرنے سے روکتی ہے اور ایک عوامی میسجنگ سروس کیلئے اسے بالکل مفت کرنے کی ضرورت ہے۔جان کوم نے اعتراف کیا کہ صارفین کیلئے رکاوٹ بننے کیلئے ساتھ ساتھ سال میں ایک دفعہ ادائیگی کی حکمت عملی صحیح طرح کام بھی نہیں کررہی کیونکہ اس کے نتیجے میں بیشتر افراد ایک سال بعد اس سروس کا استعمال ہی اچانک ختم کردیتے ہیں۔ فیس کے خاتمے کا اطلاق ہوگیا ہے تاہم اس ایپ کے تمام ورڑنز کے اسے پہنچنے میں ایک سے دو ہفتے لگ سکتے ہیں۔واٹس ایپ نے یہ بھی کہا کہ سالانہ فیس ختم کرنے کا یہ مطلب نہیں کہ اب صارفین کو اشتہارات کا سامنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :