عالمی پابندیاں اٹھنے کے بعدایران سے گواد ر شہر کیلئے مزید 30میگاواٹ بجلی حاصل کی جاسکتی ہے ، چیئرمین گوادر پورٹ دوستین خان جمالدینی

پیر 18 جنوری 2016 20:25

گوادر ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جنوری۔2016ء ) چیئرمین گوادر پورٹ دوستین خان جمالدینی نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف عالمی پابندیاں اٹھنے کے بعد گواد ر شہر کے لئے مزید 30میگاواٹ بجلی حاصل کی جاسکتی ہے بلوچستان کے ساحلی علاقے مکران کیلئے بھی بجلی خریدنے کے نئے معاہدے کئے جا سکتے ہیں یہ بات انہوں نے پیر کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

دوستین جمالدینی نے کہاکہ گوادر میں چین کی جانب سے جو صنعتیں لگانے کے منصوبے بنائے گئے ہیں ان سے مستقبل میں بجلی کی طلب میں اضافہ پیدا ہوگا جبکہ ابتدائی انفرا سٹکچر کیلئے بھی بجلی درکار ہوگی چونکہ اب ایران پر سے عالمی پابندیااٹھا لی گئی ہے اس لئے ایران کے ساتھ موجودہ معاہدے کے تحت مزید 30میگاواٹ بجلی فوری طوپر حاصل کی جا سکتی ہے اور مستقبل میں مکران کے لئے 100میگا واٹ بجلی لینے کا منصوبہ بھی جلد کیا جا سکے گا۔ جسکے کیلئے وزارت پانی وبجلی معاہدہ تشکیل دے سکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :