کراچی، وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے اے کے ڈی سیکورٹیز کے تین عہدیداروں کی درخواست ضمانت پر 19جنوری تک فیصلہ محفوظ کرلیا

پیر 18 جنوری 2016 20:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جنوری۔2016ء) وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے اے کے ڈی سیکورٹیز کے تین عہدیداروں کی درخواست ضمانت پر 19 جنوری تک فیصلہ محفوظ کرلیا.

(جاری ہے)

اے کے ڈی سیکورٹیز کے ایف آئی اے کے ہاتھوں گرفتار اقبال ،طارق اور فرید کی ضمانت کے لیئے اینٹی کرپشن کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی درخواست کی سماعت کے موقع پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ19 جنوری تک محفوظ کرلیا ہے،، گزشتہ سماعت پر ایف آئی انے نے ای او بی آئی شیئر کیس کا چالان عدالت میں پیش کیا تھاجس میں بتایا گیا ہے کہ اے کے ڈی سیکورٹیز نے ای او بی ئی کے پانچ لاکھ شیئر کی فروخت میں قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایاجبکہ چالان میں بائیس نامزد ملزمان کے نام دیئے گئے چالان میں بتایا گیا کہ تین ملزمان گرفتار دوضمانتوں پر پر ہیں جبکہ دو کا انتقال ہوچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :