کراچی، وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ میں اے کے ڈی سیکورٹیز کیس کا عبوری چالان جمع کرادیا گیا

پیر 18 جنوری 2016 20:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جنوری۔2016ء) وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ میں اے کے ڈی سیکورٹیز کیس کا عبوری چالان جمع کرادیا گیا ایف آئی انے نے ای او بی آئی شیئر کیس میں 22ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا جس میں اے کے ڈی سیکورٹیز کے عہدیداران بھی شامل تھے اینٹی کرپشن کورٹ میں پیش کیئے گئے چالان میں بتایا گیا ہے کہ اے کے ڈی سیکورٹیز نے ای او بی ئی کے 5لاکھ شیئر کی فروخت میں قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایاجبکہ چالان میں 22 نامزد ملزمان کے نام دیئے گئے چالان میں بتایا گیا ہے کہ3 ملزمان گرفتار دوضمانتوں پر پر ہیں جبکہ دو کا انتقال ہوچکا ہے عدالت نے چالان منظور کرتے ہوئے مفرور ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ۔

متعلقہ عنوان :