سیالکوٹ:شراب فروش گرفتار،بھاری مقدر میں شراب برآمد

Zeeshan Haider ذیشان حیدر پیر 18 جنوری 2016 20:07

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 18 جنوری۔2015ء)تھانہ حاجی پورہ پولیس نے بدنام زمانہ شراب فروش کو گرفتار کرکے ایک سو بوتل ولایتی شراب برآمدکرلی ۔

(جاری ہے)

پولیس رپورٹ کے مطابق ماڈل ٹاؤن کے ملزم ندیم رشید کو پولیس نے مخبری پرگرفتار کرلیا جس کے قبضہ سے ولایتی شراب کی ایک سو بوتلیں برآمد ہوئیں جنہیں پولیس نے قبضہ میں لے کر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ پولیس کے مطابق ملزم یہ شراب کی بوتلیں فروخت کرنے کیلئے سیالکوٹ لایا تھا ۔ علاوہ ازیں حاجی پورہ پولیس نے دوملزمان شیرول اور سٹیفن کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے دس بوتل شراب برآمدکرلی ۔