کیریئر کے ابتدائی سالوں میں میچ فکس کرنے کی پیش کش ہوئی تھی:نوواک جوکووچ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 18 جنوری 2016 16:55

کیریئر کے ابتدائی سالوں میں میچ فکس کرنے کی پیش کش ہوئی تھی:نوواک جوکووچ

میلبورن(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار18جنوری- 2016ء) عالمی نمبر 1سربیا کے نوواک جوکووچ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے کیریئر کے ابتدائی سالوں میں انہیں میچز فکس کرنے کے لیے بڑی رقم کی پیش کش ہوئی تھی ۔

(جاری ہے)

28سالہ نوواک جوکووچ کے مطابق 2007ء کے سینٹ پیٹرز برگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوران ان کے ساتھ کام کرنے والے افراد کی جانب سے ان کے ساتھ رابطہ کرکے انہیں پہلے راؤنڈ میں اپنا میچ ہار نے کی صور ت میں 110,000یوروز (تقریبا 1,2575,270 پاکستانی روپے ) کی پیش کش ہوئی تھی تاہم انہوں نے فوری طور پر اس آفر کو ٹھکرا دیا تھا۔10مرتبہ کے گرینڈ سلام چیمپئن کھلاڑی کا کہنا تھاکہ ٹینس میں میچ فکسنگ کے الزامات میں بڑے کھلاڑویوں کے ملوث ہونے میں کوئی حقیقت نہیں ہے ۔