وزیر اعظم سے گلے شکو ے کر نیوالو ں نے خود جنو بی اضلاع کی تعمیر و تر قی ،حوشحا لی کیلئے کو نسا تیر ما را ہے ،سلیم سیف اللہ خان
پیر 18 جنوری 2016 16:38
سر ائے نورنگ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جنوری۔2016ء) پا کستان مسلم لیگ ( ن ) کے سینئر مر کزی رہنما ء و سا بق وفاقی وزیر سلیم سیف اللہ خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم میا ں محمد نواز شر یف سے گلے شکو ے کر نے والو ں نے خود جنو بی اضلاع کی تعمیر و تر قی اورخو شحا لی کیلئے کو نسا تیر ما را ہے ، اقتصا دی را ہدار ی میں خیبر پختو نخوا کیسا تھ نا انصافی نہیں ہو نے دینگے، ضلع بنو ں اور ڈیر ہ اسما عیل خان میں وسیع پیما نے پر تر قیا تی منصو بو ں کا آغاز ہو چکا ہے تا ہم لکی مروت کے عوام کو کو نسی گنا ہ کی سز اء دی جا رہی ہے ، تحر یک انصاف کے چےئر مین عمرا ن خان رشتے میں مروت قوم کے ”کز ن “ لگتے ہیں تا ہم وہ بھی آنکھو ں پر پر دہ ڈالے ہو ئے ہے ان خیا لا ت اظہار انہو ں نے یہا ں گور نمنٹ ہا ئیر سکنڈ ری سکو ل نورنگ میں ایک تقر یب سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا اس سے قبل سلیم سیف اللہ خان نے مقا می ریڈ یو سٹیشن ایف ایم لکی 88 کی با رویں سا لگر ہ کی تقر یب میں شر کت کر کے کیک کا ٹا اور خطا ب بھی کیا اس موقع پر ضلعی ناظم اشفاق خان مینا خیل ایم ڈی مجید خان پی اے ٹو سلیم سیف اللہ پیر علی اکبر ضلعی کونسلر الحا ج محمد الیاس خان ضلعی کونسلر فرید اللہ خان نصیب خٹک ہائیر سکنڈری سکول نورنگ کے پرنسپل صفت اللہ آل ٹیچرز ایسو سی ایشن کے صو با ئی جنر ل سیکر ٹر ی فر ید اللہ شاہ بھی مو جود تھے تقر یب سے خطا ب کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کے چےئر مین عمرا ن خان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختو نخوا پر و یز خٹک وزیر اعظم سے گلے شکو ے کر تے ہیں کہ ان کیسا تھ سو تیلی ما ں جیسا سلو ک کیا جا رہا ہے دوسر وں پر کیچڑ اُچھا لنے سے پہلے انصاف کے دعو یدا ر یہ کیو ں بھو ل جا تے ہیں کہ صو با ئی حکو مت نے پچھلے تین سا لو ں میں جنوبی اضلاع کی تعمیر و تر قی اور خو شحا لی کے لئے کو نسا تیر مارا ہے لکی مروت کے پڑ و سی اضلاع میں وسیع پیما نے پر تر قیا تی کا م تیز ی سے جا ری ہیں تا ہم مروت قوم کو کس گنا ہ کی سزاء دی جا رہی ہے انہوں نے تحر یک انصاف کے چےئر مین عمرا ن خان کی جا نب اشارہ کر تے ہو ئے کہا کہ نیا زی اور مروت رشتے میں ”کز ن“لگتے ہیں تا ہم وہ بھی اپنے رشتہ دارو ں کیلئے کچھ نہ کر سکے انہوں نے مز ید کہا کہ وفا قی وزیر ہا ؤ سنگ اینڈ ورکس اکر م خان درا نی بنوں کے نہیں بلکہ پورے پا کستان کے وزیر بن کر دکھا ئیں لکی مروت کی پسما ند گی میں اُ ن کا کلید ی کر دار ہے کیونکہ وہ پوری قوم کے حقو ق پر ڈا کہ ڈال کر صرف بنو ں کے عوام کو خوش کر نے میں مصروف ہیں تقر یب میں سلیم سیف اللہ خان سکو ل کے طلبا ء پر زور دیا کہ پڑھا ئی لکھا ئی کیسا تھ کھیل کود کی سر گر میو ں میں بھی حصہ لیں کیو نکہ یہ ایک بہتر ین ور زش ہیں اور اس سے انسا ن کا جسم تند رست اور توا نا رہتا ہے ۔
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.