آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات۔ آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 18 جنوری 2016 16:34

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 18 جنوری 2016ء) : آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی عرب پہنچتے ہی آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے سعودی وزیر دفاع کی ملاقات ہوئی ۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات میں مشرق وسطی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ مشرق وسطی کی صورتحال سے مسلم امہ کمزور ہو رہی ہے ۔ واضح رہے کہ ایران اور سعودی عرب کشیدگی ختم کرنے میں مصالحتی کردار ادا کرنے کے لیے وزیر اعظم نواز شریف، آرمی چیف جنر ل راحیل شریف اور پاکستان کا اعلیٰ سطح کا وفد سعودی عرب میں موجود ہے۔