پشاور ‘ سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن ‘ افغان باشندوں سمیت 27افراد گرفتار

پیر 18 جنوری 2016 16:31

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جنوری۔2016ء) پشاور کینٹ میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران افغان باشندوں سمیت 27 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی کینٹ عارف خان کے مطابق پولیس اسٹیشن گلبرگ کی حدود میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کیا آپریشن کید وران 2 افغان باشندوں جبکہ 9 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ‘کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 16 افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :