قطرینہ کیف نے سلمان خان سے خفیہ ملاقات پر خاموشی توڑ دی
سمیرا فقیرحسین پیر 18 جنوری 2016 16:22
ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 18 جنوری 2016ء) : قطرینہ کیف کے رنبیر کپور کے ساتھ حال ہی میں ہوئے بریک اپ کے بعد یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ قطرینہ کیف نے رنبیر کپور سے تعلق توڑنے سے قبل اپنے سابق بوائے فرینڈ سلمان خان سے مشورہ کیا جس کے بعد سلمان اور قطرینہ کی خفیہ ملاقات کے چرچے بھی عام رہے۔
(جاری ہے)
تاہم ان سب خبروں پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے قطرینہ کیف نے اپنی اور سلمان خان کی خفیہ ملاقات سے متعلق اپنے ترجمان کے ذریعہ ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ علی عباس اور قطرینہ آپس میں اچھے دوست ہیں اور علی عباس سلمان خان کے ساتھ اپنی فلم ’سلطان ‘ بنا رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ مہمانوں کی فہرست میں کبیر خان کے ہمراہ سلمان خان کا نام بھی موجود تھا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ سلمان خان اور قطرینہ کیف میں کوئی خفیہ ملاقات نہیں ہوئی۔ لہٰذا عوام سے اپیل ہے کہ من گھڑت کہانیوں پر یقین نہ کریں اور باعزت بیانات دیں۔ واضح رہے کہ بالی وڈ کی جوڑی قطرینہ کیف اور رنبیر کپور کے مابین تعلقات ختم ہو چکے ہیں۔ تاہم اس حوالے سے ابھی بھی متنازعہ اطلاعات ہی گردش کر رہی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.