ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس ، گرفتارملزم معظم علی کو مزید 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا

پیر 18 جنوری 2016 16:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جنوری۔2016ء) اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں گرفتارملزم معظم علی کو مزید 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔پیر کو ایف آئی اے حکام نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں گرفتارملزم معظم علی کو انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کوثر عباس زیدی کے روبرو پیش کیا گیا اور کیس کا عبوری چالان بھی عدالت میں جمع کرایا ، ملزموں کا اعترافی بیان اور انکشافات چالان کا حصہ بنائے گئے ہیں اور کہا گیا ہے کہ خالد شمیم اور معظم علی نے عمران فاروق کو قتل کرنے کی سازش تیار کی۔

ذرائع کے مطابق چالان میں محسن علی اور کاشف کو ویزے اور ٹکٹ دینے والے 3 ٹریول ایجنٹوں کا بیان بھی شامل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران ملزم معظم علی کے وکیل نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ 5سال بعد کیس کی ایف آئی آر درج کی گئی، یہ عرصہ کیسے کور کیا جائے،ایف آئی آر اسلام آباد میں درج کی گئی یہ غیر قانونی ہے، قتل لندن میں ہوا، ملزمان کو کراچی سے حراست میں لیا گیا،عمران فاروق اشتہاری تھے، ان کے وارنٹس بھی کئی عدالتوں نے جاری کئے،پانچ سال بعد ایک اشتہاری کیلئے محبت جاگی ہے، اس کیس میں معصوم لوگوں کو پھنسایا جا رہا ہے۔

عدالت میں سماعت کے دوران ملزم معظم علی کی اہلیہ اور والدہ بھی موجود تھی۔ایف آئی اے مزید تفتیش کیلئے معظم علی کا 14 روزہ ریمانڈ دینے کی استدعا کی تاہم عدالت نے ملزم معظم علی کو 10 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :