حکومت کو پیٹرول کی قیمتوں سے 11 ارب ڈالر کا فائدہ پہنچا ، کوئی نہیں جانتا کہ یہ سارا پیسا کہاں گیا، خیبرپختونخوا کو اس کا حق ملنا چاہیے،اقتصادی راہداری کے مغربی روٹس سے پاکستان کے پسماندہ علاقے ترقی پائیں گے،پرویز خٹک آواز نہ اٹھاتے تو مغربی روٹ نہ بنتا،مختصر عرصے میں باب پشاور فلائی اوور کا پراجیکٹ مکمل کیا،ثابت کیا کہ اگر ارادہ ہو تو لاہور کے علاوہ بھی فلائی اوور بن سکتے ہیں
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا باب پشاور کی افتتاحی تقریب سے خطاب
پیر 18 جنوری 2016 16:13
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جنوری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مختصر عرصے میں باب پشاور فلائی اوور کا پراجیکٹ مکمل کیا،ثابت کیا کہ اگر ارادہ ہو تو لاہور کے علاوہ بھی فلائی اوور بن سکتے ہیں،حکومت کو پیٹرول کی قیمتوں سے 11 ارب ڈالر کا فائدہ پہنچا لیکن کوئی نہیں جانتا کہ یہ سارا پیسا کہاں گیا، خیبرپختونخوا کو اس کا حق ملنا چاہیے،اقتصادی راہداری کے مغربی روٹس سے پاکستان کے پسماندہ علاقے ترقی پائیں گے،پرویز خٹک آواز نہ اٹھاتے تو مغربی روٹ نہ بنتا۔
وہ پیر کو یہاں باب پشاور کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پر عمران خان نے باب پشاور فلائی اوور کا افتتاح کیا، افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک، امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق اور اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی اسد قیصر بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ مختصر عرصے میں 7 ارب روپے سے فلائی اوور بنا کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ اگر ارادہ ہو تو لاہور کے علاوہ بھی فلائی اوور بن سکتے ہیں،خیبرپختونخواہ کو اس کا جائز حصہ ملنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے اڑھائی سال میں چار ہزار 700 ارب روپے کا قرضہ لیا ہے جبکہ پیٹرول کی قیمتوں سے 11 ارب ڈالر کا فائدہ پہنچا ہے لیکن یہ سارا پیسہ کہاں گیا؟ انہوں نے خیبرپختونخواہ میں پولیس کو غیر سیاسی کرنے پر وزیراعلیٰ پرویز خٹک کو مبارکباد دیتا ہوں، باب پشاور فلائی اوورجیسے منصوبے پورے خیبرپختونخوا میں بن سکتے ہیں، اس عظیم منصوبے پر صوبائی حکومتوں کو بھی مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری کے مغربی روٹس سے پاکستان کے پسماندہ علاقے ترقی پائیں گے،پرویز خٹک آواز نہ اٹھاتے تو مغربی روٹ نہ بنتا۔عمران خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں 11کروڑدرخت لگائے جا چکے ہیں،2018ء تک ایک ارب 20کروڑ درخت لگائے جائیں گے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.