سپریم کورٹ نے پٹواری کی جعل سازی سے متعلق کیس میں نوکری سے برخاست، نیب میں اعلیٰ عہدوں پر تعینات افسران کی تفصیلات اور کرپٹ عناصر سے پلی بارگیننگ کا طریقہ کار طلب کرلیا

پیر 18 جنوری 2016 16:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جنوری۔2016ء) سپریم کورٹ نے پٹواری کی جعل سازی سے متعلق کیس میں نوکری سے برخاست نیب میں اعلیٰ عہدوں پر تعینات افسران کی تفصیلات اور کرپٹ عناصر سے پلی بارگیننگ کا طریقہ کار طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

پیر کو سپریم کورٹ میں پٹواری کی جعلی سازی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے نوکری سے برطرف نیب میں اعلیٰ عہدوں پر تعینات افسران کی تفصیلات طلب کرلیں۔ عدالت نے نیب سے کرپٹ عناصر سے پلی بارگین کرنے کا طریقہ کار بھی طلب کرلیا۔ جسٹس امیر ہانی مسلم نے ریمارکس دیئے کہ کیا نوکری سے برطرف شخص اعلیٰ عہدے پر دوبارہ تعینات ہو سکتا ہے، 10کروڑ روپے کی کرپشن والے کو ایک کروڑ روپے لے کر چھوڑ دیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :