اکبر بگٹی قتل کیس میں جو فیصلہ آ یا وہ انصاف کی رو کے خلا ف ہے، فیصلے کے خلا ف بہت جلد ہا ئی کورٹ سے رجوع کیا جا ئے گا ،کیس میں نا مزد ملزمان کی درخواست بر یت پر فیصلے کے بعد خو شی عارضی ہو گی، کیس با رے عدالت عا لیہ سے انصاف کی تو قع ہے،نوا بزادہ جمیل اکبر بگٹی کے وکیل سہیل احمد راچپوت ایڈووکیٹ کی گفتگو

پیر 18 جنوری 2016 16:03

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جنوری۔2016ء ) نوا بزادہ جمیل اکبر بگٹی کے وکیل سہیل احمد راچپوت ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ نوا ب اکبر بگٹی قتل کیس میں جو فیصلہ آ یا وہ انصاف کیرو کے خلا ف ہے اس فیصلے کے خلا ف بہت جلد ہا ئی کورٹ سے رجوع کیا جا ئے گا ،کیس میں نا مزد ملزمان کی درخواست بر یت پر فیصلے کے بعد خو شی عارضی ہو گی اس کیس با رے عدالت عا لیہ سے انصاف کی تو قع ہے۔

وہ کو ئٹہ میں نوا ب اکبر بگٹی قتل کیس کی سما عت کے بعد میڈیا نما ئندوں سے با ت چیت کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

سہیل احمد راجپوت کے مطا بق اس قدر ہا ئی پرو فائل کیس میں ایسا فیصلہ انصاف کے تقاضوں کے مطا بق نہیں ایسے فیصلے کی انہیں توقع نہیں تھی ،انہوں نے کہا کہ فیصلے کے بعد ملزما ن کو ملنے والی خو شی عارضی ثا بت ہو گی کیو نکہ وہ اس کے خلا ف جلد ہی ہا ئی کورٹ سے رجوع کر نے والے ہیں وہ انہیں فو ری انصا ف کی فرا ہمی کو یقینی بنا ئے گی ،انہوں نے کہا کہ مقدمہ اور دیگر دائر درخواستوں پر جس طرح کا فیصلہ آ یا وہ سر زمین کے لو گوں اور مقدمہ قتل کے ساتھ درست اقدام نہ تھا، انہوں نے کہا کہ ان کی درخواستیں ایکویٹ کر دی گئی ہیں اب مقدمہ قتل صرف مفرور ملزما ن کی حد تک ہے ان کا کہنا تھا کہ اگر چہ انہیں فوری طور پر پریشا نی ضرور ہو ئی ہے جبکہ ملزمان کو خو شی ہو ئی تاہم یہ دیر پا ثا بت نہیں ہو گی کیو نکہ ملزمان سزا سے نہیں بچ پا ئیں گے۔

متعلقہ عنوان :