تین ملکی انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ، پاکستان اپنا آخری میچ کل نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا

پیر 18 جنوری 2016 15:58

دبئی۔18 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 جنوری۔2016ء) تین ملکی انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان اپنا آخری میچ کل منگل کو نیوزی لینڈ کے خلاف آئی سی سی اکیڈمی، دبئی میں کھیلے گا۔

(جاری ہے)

قومی یوتھ ٹیم نے ایونٹ میں اب تک کھیلے گئے تین میچوں میں صرف ایک میں فتح حاصل کی ہے۔ پہلے میچ میں اسے نیوزی لینڈ انڈر 19 جبکہ دوسرے میچ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، قومی ٹیم نے واحد فتح آسٹریلیا کے خلاف سمیٹی۔ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا نے دو، دو میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :