شان ٹیٹ کی پانچ سال بعد آسٹریلوی ٹی 20 سکواڈ میں واپسی

پیر 18 جنوری 2016 15:58

سڈنی۔18 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 جنوری۔2016ء) مایہ ناز فاسٹ باؤلر شان ٹیٹ ڈومیسٹک ایونٹ میں شاندار کارکردگی دکھا کر پانچ سال بعد دوبارہ آسٹریلوی ٹی 20 سکواڈ میں جگہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہیں بھارت کے خلاف تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کیلئے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ 32 سالہ ٹیٹ نے آخری بار جنوری 2011 میں بھارت ہی کے خلاف آسٹریلیا کی نمائندگی کی تھی۔ وہ اب تک 19 میچوں میں 28 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔