ہنگو پولیس کا قمار بازی کے اڈے پر چھاپہ، 11 افراد گرفتار

پیر 18 جنوری 2016 15:54

ہنگو۔18 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 جنوری۔2016ء) تحصیل ٹل میں پولیس نے قمار بازی کے اڈے پر چھاپہ مار کر 11 افراد کوگرفتارکر کے ان کے قبضے سے قمار بازی کے آلات اور ساٹھ ہزار روپے کی رقم برآمد کر لی ۔

(جاری ہے)

پولیس حکام نے میڈیا کو بتایا کہ تحصیل ٹل میں خفیہ اطلاع پر پولیس نے قمار بازی کے اڈا پر اچانک چھاپہ مار جس کے نتیجے میں قمار بازی میں مصروف 11قمار بازو کو موقع پر گرفتار کر لیا ہے ۔ پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے قمار بازو ں سے قمار بازی کے آلات اور ساٹھ ہزار روپے کی رقم برآمد کر لی ہے۔

متعلقہ عنوان :