ڈاکٹر عاصم حسین مزید 10روز کے لیے نیب کے حوالے

پیر 18 جنوری 2016 15:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 جنوری۔2016ء) احتساب عدالت نے سابق مشیرپیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کومزید 10روز کے لیے نیب کے حوالے کردیا تفصیلات کے مطابق وفاقی احتساب عدالت نے کرپشن کے الزام میں گرفتار سابق مشیرپیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کے مقدمہ کی سماعت کی سماعت کے دوران انویسٹی گیشن آفیسر نے ڈاکٹر عاصم حسین کے طبی معائنے کی رپورٹ عدالت میں پیش کی اورڈاکٹر عاصم حسین کے طبی معائنے کی رپورٹ عدالت میں پیش کی اورڈاکٹر عاصم حسین سے مزید ہونے والی تفتیش سے عدالت کوآگاہ کرتے ہوئے مزید 14روزہ ریمانڈ کی درخواست کی جبکہ ڈاکٹر عاصم حسین کے وکلاء نے مزید ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے عدالت کوبتایا کہ گزشتہ سماعت پرتفتیشی افسر نے عدالت کوبتایا کہ اس نے ڈاکٹر عاصم کے مقدمہ کی 80فیصد تفتیش مکمل کرلی ہے جبکہ تفتیشی افسر 14روزہ ریمانڈ کے باوجود 20فیصد تفتیش نہیں کرسکا ہے لہذا عدالت مزید ریمانڈ کے بجائے ڈاکٹر عاصم حسین کوجیل بھیج دے تاہم عدالت نے تفتیشی افسر کومزید 10روزکاریمانڈ دیدیا اس سے قبل عدالت عاصم حسین کوسخت سیکیورٹی میں عدالت میں پیش کیاگیاجہاں ان کے اہل خانہ اوروکلاء پہلے سے ہی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :