فیصل آباد، ناقص کارکردگی پر 15پولیس اہلکاروں کی سروس ضبط

پیر 18 جنوری 2016 15:31

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 جنوری۔2016ء) سی پی او فیصل آباد افضال احمد کوثر نے ضلع بھر میں ناقص کارکردگی اور غفلت لاپرواہی سمیت دیگر مختلف قسم کے الزامات میں ملوث 15پولیس اہلکاروں کی ایک، ایک اوردو، دو سال کی سال سروس ضبط کرنے کا حکم دیدیتے ہوئے کہا کہ کرپٹ ،بد اخلا ق اور اچھی شہرت نہ رکھنے والے ملازمین کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں،سست ،کاہل اور ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے والے اہلکاران اپنا قبلہ درست کرلیں اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔

18 جنوری۔2016ء کے مطابق شوکاز نوٹسز پر فیصلے سناتے ہوئے سی پی او فیصل آباد افضال احمد کوثر نے تھانہ ترکھانی سے اے ایس آئی برکت علی کو ملزموں پر تشدد کرنے پر ایک سال سروس ضبط ،کانسٹیبل الطاف کو معطلی سے بحال کرتے ہوئے ایک سال سروس ضبط اور کانسٹیبل صابر حسین کو بھی ملزموں پر تشددکرنے پر ایک سال سروس ضبط،تھانہ ٹھیکری والا سے سب انسپکٹر ممتاز حسین کو غلط تفتیش کرنے پر دو سال سروس ضبط ،تھانہ ڈجکوٹ سے سب انسپکٹر محمد منشا ء کو غلط تفتیش کرنے پر سب انسپکٹر کے عہدہ سے تنزلی کرتے ہوئے اے ایس آئی کردیا ،تھانہ صدر فیصل آبا د سے سب انسپکٹر شوکت علی کو اشتہاری مجر م گرفتارنہ کرنے پر وارننگ،سی آئی اے سے سب انسپکٹر محمد علی کو ملزم ٹریس نہ کرنے دو سال سروس ضبط ،تھانہ ساہیانوالہ سے اے ایس آئی محمد الیاس کی کاروائی تسلی بخش نہ ہونے پر انکوائری ایس ایس پی انوسٹی گیشن ،صدر سمندری سے سب انسپکٹر فریاد علی کی کاروائی تسلی بخش نہ ہونے پر وارننگ ،لیگل برانچ سے سب انسپکٹر محمد شفیق کی غیر حاضری پرشوکاز فائل ،تھانہ مدینہ ٹاؤن سے اے ایس آئی محمد فاروق کی کاروائی تسلی بخش نہ ہونے وارننگ دے کر شوکاز فائل اور سب انسپکٹر اقدس پرویز کی بھی کاروائی تسلی بخش نہ ہونے پر سنشورکی سزا،تھانہ گلبرگ سے اے ایس آئی محمد خالد کومال مقدمہ جمع نہ کروانے پر دو سال سروس ضبط،تھانہ سٹی جڑانوالہ سے کانسٹیبل محمد سرور اور کاشف وسیم کوبری شہرت پر وارننگ دی گئی۔

(جاری ہے)

سی پی او فیصل آباد افضال احمد کوثر نے پولیس افسران و ملازمان کو واضح میسج دیا ہے کہ کرپٹ ،بد اخلا ق اور اچھی شہرت نہ رکھنے والے ملازمان کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ تھانوں میں آنے والے سائلین سے خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آیاجائے ،ڈیوٹی افسران تھانوں میں اسی لیے تعینات کئے گئے ہیں تاکہ وہ آنے والے سائلین کو کرسی پر بیٹھا لیں ان کی بات سنیں اور ان کی رہنمائی کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر متعلقہ افسر سے ملوائیں۔

سست ،کاہل اور ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے والے اہلکاران اپنا قبلہ درست کرلیں اپنی ڈیوٹی کو فرض سمجھتے ہوئے سرانجام دیں سزا اور جزا کا عمل ساتھ ساتھ ہے۔ اسی طرح اچھا کام کرنے والے افسران و ملازمان کو فوری طور پر نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دیئے جائیں گے عوام کی جان و مال کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے جس کو ہم نے ہر حال میں پورا کرنا ہے جوکہ فرض بھی ہے اور عبادت بھی ۔

متعلقہ عنوان :