زیارت شہر کو بھی گیس اور بجلی جیسے سہولیات سے محروم رکھا جارہا ہے،تحریک انصاف

پیر 18 جنوری 2016 15:30

زیارت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 جنوری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنماوں مزمل احمد سارنگزئی، طارق عزیز سارنگزئی ، رضوان اللہ سارنگزئی ، جنید احمد، نوید احمد ، اسراراللہ ، آزاد خان آزاد ، نواب زیارتوال ، ہلال احمد ،منیب احمد ، خیراللہ ، عبد الناصر کاکڑاور تنزیل احمد کاکڑ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ زیارت میں گیس پریشر کی کمی اور گاوٴں زڑگی کو گیس نہ دینے کی وجہ سے عوام بازاری لکڑیاں اور کوئلہ جلانے پر مجبور ہوگئے ہیں زیارت شہر کو بھی گیس اور بجلی جیسے سہولیات سے محروم رکھا جارہا ہے اور دیہی علاقوں ،زڑگی ،ورچوم، کان ڈپو،چوتیر، منہ ،سسن منہ ، سوری ،سسنک منہ، سپینزندی اور سپیرہ راغہ کو گیس جیسے سہولیات فراہم کی جائے کیونکہ اکثر علاقے ایسے ہیں جو کہ گیس کی سہولت سے صرف دو یا تین کلو میٹروں کے فاصلے پر موجود ہیں اور ساتھ ساتھ بجلی کی لوڈشیڈنگ میں بھی کمی کی جائے اورکہاکہ گاوٴں ،زڑگی ، منہ ، سسن منہ ، سوری، سسنک منہ، سپینزندی ، سپیرہ راغہ کوٹاور بھی دیا جائے اور بجلی کی 18گھنٹے کی طویل لوڈشیڈنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ زیارت شہر کو گیس کی پریشر میں کمی اور گاوٴں کو گیس نہ دینے کی وجہ سے عوام لکڑیاں خرید کر جلانے پر مجبور ہو چکے ہیں سخت سردی میں غریب عوام بازار سے روٹی لینے کی سکت نہیں رکھتے دوسری طرف ملحقہ علاقوں میں بدترین لوڈشیڈنگ نے ہر قسم کے معمولات زندگی کو متاثر کیا ہوا ہے جس کی وجہ سے عوام سراپا احتجاج ہیں انہوں نہ کہا کہ ایک طرف موجودہ حکومت اپنے منہ میاں مٹو بنی ہو ئی ہے اور کہہ رہی ہے کہ صوبے میں سب کچھ ٹھیک چل رہا ہے اور عوام کیلئے دودھ کی نہریں بہنے کے خوشنما دعوے کرتے نہیں تھکتے دوسری طرف عوام کا کوئی پرسان حال نہیں اور زیارت میں گیس کا بحران شدت اختیار کیا گیا ہے اور رات کے اوقات کار کے علاوہ اور دن میں بھی لوڈشیڈنگ جاری ہے مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام سوختنے لکڑی خریدنے پر مجبور ہے جان بوجھ کر لوڈشیڈنگ اور کم پریشر کا بحران پیدا کیا جا رہا ہے اور کہا کہ شہر میں سوئی گیس کے حکام کی لا پروائی کی وجہ سے رات کے اوقات کار میں لوڈشیڈنگ کے علاوہ اب دن میں بھی لوڈشیڈنگ اور گیس کی فراہمی بند کی جاتی ہے کمر توڑ مہنگائی میں عوام بحالت مجبوری سوختنی لکڑی لینے پر مجبور ہیں جبکہ حکام ہر ماہ باقاعدگی کے ساتھ بھاری بھر کم بل بھی بھیج دیتے ہیں انہوں نے بجلی اور گیس کے متعلقہ حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ زیارت شہر اور ملحقہ علاقوں میں گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کا فی الفور خاتمہ کیا جائے بصورت دیگر عوام سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے ۔