Live Updates

پشاور : یہ ہوتا ہے لیڈر۔۔ پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان بغیر پروٹوکول خود گاڑی چلا کر پشاور پہنچ گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 18 جنوری 2016 14:55

پشاور : یہ ہوتا ہے لیڈر۔۔ پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان بغیر پروٹوکول ..

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 18 جنوری 2016ء) : پروٹوکل کی مخالفت میں بیان تو سب ہی دیتے ہیں لیکن اس کو عملاً محض پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان ہی نے اپنایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے آج باب پشاور کا افتتاح کیا ۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے عمران خان کو بذیعہ ہیلی کاپٹر پشاور پہنچنا تھا جو موسم کی خرابی کے باعث ممکن نہ ہو سکا۔جس کے بعد عمران خان بغیر کسی پروٹوکول کے بنی گالہ سے خود اپنی گاڑی پر ڈرائیو کر کے پشاور پہنچے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک بھی موجود تھے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات