صوابی‘ٹوپی پولیس کا سرچ آپریشن ‘ جرائم پیشہ افراد کے خلاف دائرہ تنگ

پیر 18 جنوری 2016 14:36

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جنوری۔2016ء) ٹوپی پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران جرائم پیشہ افراد کے خلاف دائرہ تنگ کرکے 95مشتبہ اور90افراد کی ویریفیکیشن کرلی جب کہ خطرناک اشتہاری ملزمان کے گھروں پر چھاپے مار کر گرفتار کرلئے ڈی ایس پی ٹوپی شاہ ممتاز خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ ٹوپی حاجی نیاز گل خان کے ہمراہ اجمیر پہاڑی اور سوگندے ڈھیری پر چھاپے مار کر مشتبہ افراد کو گرفتار کیا پندہ کرایہ داروں کی رجسٹریشن کی جب کہ رجسٹریشن کے بغیر 57موٹر سائیکلوں کو چالان کیا اسی طرحتھانہ زیدہ کے ایس ایچ او اضغر خان نے پولیس کے ہمراہ قتل کے مقدمہ میں ملوث مفرور احتشاسم ولد سردار علی سکنہ مرغز کو گرفتار کرلیا -

متعلقہ عنوان :