باچاخان کی برسی شایان شان طریقے سے منائیں گے‘ گلزار حسین

پیر 18 جنوری 2016 14:18

پشاور۔18 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 جنوری۔2016ء)عوامی نیشنل پارٹی ضلع پشاور کے جنرل سیکرٹری گلزار حسین نے کہاہے کہ 26جنوری کو باچاخان‘ ولی خان برسی چارسدہ میں منائی جائیگی جس کے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں اور ضلعی قائدین نے تمام انتظامات کاجائزہ لیاہے‘ انہوں نے کہاکہ ہر سال کی طرح امسال بھی پارٹی قائدین برسی شایان شان طریقے سے منائیں گے‘ اور ضلع پشاور سے بہت بڑا قافلہ جلوس کی شکل میں اس تاریخی برسی میں شرکت کرنے کیلئے چارسدہ جائے گا جس میں ملگری ڈاکٹران‘ ملگری وکیلان اور یوتھ نوجوانان شامل ہوں گے جس میں پارٹی کے صوبائی قائدین اپنے رہبرتحریک ‘تحریک آزادی کے بانیوں کو خراج تحسین پیش کریں گے۔