انتخابی اصلاحات کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد

پیر 18 جنوری 2016 14:17

پشاور۔18 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 جنوری۔2016ء)غیر سرکاری تنظیم خویندوکور اور پی ڈی ایف کے زیر اہتمام انتخابی اصلاحات کے حوالے سے پشاور میں سیمینار کا انعقاد کیاگیا جس کا مقصد شہریوں اور سماجی تنظیموں کی استداء کاربہتر بناناہے تاکہ وہ 2013ء میں ہونے والے انتخابات کے نتیجے میں اٹھنے والے انتخابی اصلاحات کے مطالبے کو سمجھ سکیں‘ سیمینار میں کہاگیاکہ عام انتخابات کے بعد عوام اور نمایاں سیاسی جماعتوں کی طرف سے انتخابی اصلاحات کامطالبہ شدت سے ابھرکرسامنے آیا جس کے نتیجے میں انتخابی مراحل میں پائی جانے والی خامیوں کو دورکرنے کیلئے تمام پارلیمانی جماعتوں کے نمائندوں پرمشتمل ایک 33رکنی انتخابی اصلاحات کی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی گئی۔