راولاکوٹ‘سٹی ڈویلپمنٹ پلان میں شامل سب سے اہم نوعیت کی سڑک پوٹھی بالا بریگیڈ ہیڈ کوارٹر روڈ کا منصوبہ ایک مرتبہ پھر شارٹ کیے جانے کا فیصلہ

پیر 18 جنوری 2016 13:18

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 جنوری۔2016ء)سٹی ڈویلپمنٹ پلان میں شامل سب سے اہم نوعیت کی سڑک پوٹھی بالا بریگیڈ ہیڈ کوارٹر روڈ کا منصوبہ ایک مرتبہ پھر شارٹ کیے جانے کا فیصلہ ۔عوام برہم سنگین نتائج کی دھمکی ۔

(جاری ہے)

پوٹھی بالاسڑک جو دس سال التواء میں پڑے جانے کے بعد چند ماہ قبل عوام کے پرزور احتجاج اور تحریک کے نتیجہ میں شروع ہوئی تھی سٹیڈیم چوک تک کام ہونے کے بعد نصف سے زائد کام نہ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے چند روز قبل اسلام آباد میں اعلی سطحی میٹنگ میں پوٹھی بالا ایکشن کمیٹی کے سیکرٹری اعجاز حنیف کے مطالبہ پر ایراء کے اعلی حکام نے سٹی ڈویلپمنٹ راولاکوٹ کے پی ڈی مصباح الحق سیکرٹری سیراء امتیاز احمد خان کو اس سڑک سمیت تمام منصوبے مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی ان زمہ داران نے وہاں یہ وعدہ کیا لیکن ایک ہفتہ گزر جانے کے باوجود سٹیڈیم چوک سے آگے بریگیڈ ہیڈ کوارٹر کی طرف کام شروع نہیں کروایا- اطلاع یہ ہے کہ اس چوک سے آگے پیسے نہ ہونے کا بہانہ بنا کر کام نہیں کروایا جائے گا چند ماہ قبل احتجاج کے وقت ٹائم نہ ہونے کا بہانہ بنایا گیا تھا جسکو صدر سردار محمد یعقوب خان نے ایراء کے اعلی حکام سے ملکر ایک سال توسیع کروائی تھی اطلاع کے مطابق سرکٹ ہاوس تا سپلائی براستہ انیاری سڑک کی چوڑائی بھی کم کر دی گئی ہے محض چند ماہ کے اندر پی ڈی سٹی ڈویلپمنٹ مصباح الحق اور سیکرٹری سیراء امتیاز خان کی طرف سے وعدہ خلافی کیے جانے لوگوں میں سخت تشویش پائی جاتی ہے پوٹھی بالا کی عوام نے ایک مرتبہ پھر تحریک کی تیاریاں شروع کر دیں ہیں اور کہا ہے کہ اب کی بار پی ڈی کو دفتر میں نہیں بیٹھنے دیں گے اور دفتر پر بھی قبضہ کیا جائے گا