لاہور پریس کلب کے سالا نہ انتخابات کے حتمی نتائج کاا علان ،پروگریسو پینل کی فتح
پیر 18 جنوری 2016 12:25
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 جنوری۔2016ء) لاہور پر یس کلب کے سالانہ انتخابات2016 ء لاہور پریس کلب میں منعقد ہوئے جس میں پروگریسیو پینل، جرنلسٹ پینل اور رائٹرز پینل کے امیدواروں نے حصہ لیا الیکشن میں 1863ووٹرز نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا ۔حتمی نتائج کے مطابق پروگریسو پینل کے امیدواروں نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی ، پروگریسو پینل کی طرف سے محمد شہباز میاں صدر منتخب ہوئے جنہوں نے981 و وٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مد مقابل صدارتی امیدواران ارشد انصاری 834اور زاہد شفیق طیب نے 31 ووٹ حاصل کئے ۔
نائب صدرعبدالمجید ساجد نے928ووٹ حاصل کئے ان کے مد مقابل نعیم حنیف نے806 اور منصور احمد خان نے 51ووٹ حاصل کئے ، سیکرٹری کی نشست پرشاداب ریاض نے کامیابی حاصل کی اور996ووٹ حاصل کئے ان کے مد مقابل افضال طالب نے782اور امجد فاروق کلو نے 49 ووٹ حاصل کئے ، فنانس سیکرٹری کی نشست پرظہیر احمد بابر نے984 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مد مقابل فرزانہ چوہدری نے 805 اورشاہد محمود شیخ نے 36 ووٹ حاصل کئے، جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پرزاہد گوگی ریکارڈ1002 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ انکے مد مقابل افضال چوہدری 716 اور عبد الرؤف خان نے 115 ووٹ لئے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.