وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سعودی عرب کے دورے پر روانہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 18 جنوری 2016 11:24

وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سعودی عرب کے دورے پر ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 18 جنوری 2016ء) : ایران اور سعودی عرب کے مابین کشیدگی کا خاتمہ کرنے کا عزم لیے وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سعودی عرب رانہ ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سعودی عرب میں اعلیٰ حکام سے ملاقاتوں میں دونوں رہنما عالمی اور علاقائی امور پر بات کریں گے ۔ آرمی چیف اور وزیر اعظم نواز شریف آئندہ کل ایران روانہ ہوں گے جہاں وہ ایران صدر سے ملاقات کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے دونوں ممالک کو ثالثی کی پیشکش بھی کی جائے گی جبکہ اس موقع پر آرمی چیف اور وزیر اعظم نواز شریف کے ہمراہ طارق فاطمی اور دیگر حکام بھی موجود ہوں گے ۔