تھر میں بچوں کی ہلاکت رْک نہ سکیں، تعداد55 ہوگئی

پیر 18 جنوری 2016 11:09

تھر میں بچوں کی ہلاکت رْک نہ سکیں، تعداد55 ہوگئی

تھر پارکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جنوری۔2016ء ) تھر پارکر میں غذائیت کی کمی اور مختلف امراض میں مبتلابچوں کی اموات کا سلسلہ تاحال جاری رہا،سول اسپتال مٹھی میں مزید دو بچے انتقال کرگئے۔

(جاری ہے)

تھر میں معصوم بچوں کی اموات روز بروز سنگین صورتحال اختیار کرتی جارہی ہے۔ سول ہسپتال مٹھی میں ایک نومولود بچہ اور 5 ماہ کی بچی دنیا سے رخصت ہوگئی۔رواں ماہ انتقال کرجانے والے بچوں کی تعداد 55 تک پہنچ چکی ۔اس وقت سول ہسپتال مٹھی میں55 بچے زیر علاج ہیں جبکہ سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی کمی کا بھی سامنا رہا۔

متعلقہ عنوان :